Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
یورپی پارلیمنٹ اور برطانیہ کا مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس | زرائع نیوز

یورپی پارلیمنٹ اور برطانیہ کا مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس

نیو یارک : یورپی پارلیمنٹ میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن یورپی پارلیمنٹ اور اسی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین سجاد کریم نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سابق صدر کی موت سے صدمہ پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر مشرف نے اپنے دور حکومت کے کئی سالوں کے دوران برطانیہ اور یورپی یونین کے ساتھ اپنے تمام معاملات میں گہری سوچ اور سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا۔

سجاد کریم نے سابق صدر کے ساتھ خود سے جڑے واقعات بتاتے ہوئے کہا کہ ’مجھے برطانیہ کے شاہ چارلس سوم جو اسوقت ولی عہد تھے ان کے حوالے سے ایک واقعہ یاد آرہا جب میں نے ایک برطانوی شہری کے معاملے میں ان سے معاملہ فہمی کی اپیل کی تھی جس پر اس شخص کو ان کی جانب سے مناسب سلوک ملا تھا۔‘سجاد کریم نے امید ظاہر کی کہ اگر سابق صدر کی فیملی حکومت سے ان کی میت پاکستان لانے کی درخواست کرے گی تو انہیں کسی غیر ضروری رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور تمام انتظامات اہل خانہ کی خواہشات کے مطابق ہوں گے۔