Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جرمنی: خاتون ایک بار پھر ملکی سربراہ منتخب | زرائع نیوز

جرمنی: خاتون ایک بار پھر ملکی سربراہ منتخب

جرمنی میں انتخابات کے ایگزٹ پولز کے مطابق اینگلا مرکل چوتھی مدت کے لیے جرمن چانسلر منتخب ہو گئی ہیں۔

چانسلر اینگلا مرکل کی جماعت کرسچین ڈیمو کریٹ پارٹی اور اتحادی جماعت کرسچین سوشل یونین نے 35.5 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

جبکہ اینگلا مرکل کی سابق اتحادی جماعت سوشل ڈیمو کریٹ پارٹی نے 20 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں اور اس نے اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام مخالف قوم پرست جماعت اے ایف ڈی جماعت 13 اعشاریہ پانچ فیصد ووٹ حاصل کر کے انتخابات میں تیسری بڑی جماعت ابھر کر سامنے آئی ہے۔

اے ایف ڈی نے انتخابات سے پہلے رائے عامہ کے جائزوں کے برعکس زیادہ بہتر کارکردگی دکھائی ہے اور دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار یہ جرمن ایوان زیریں میں بیٹھے گی۔

انتخابات میں کامیابی کے بعد جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھیں بہتر نتائج کی توقع تھی۔

انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت اسلام مخالف قوم پرست جماعت ‘آلٹرنیٹیو فار جرمنی’ (اے ایف ڈی) کے ووٹرز خدشات، پریشانیوں اور مایوسی کو سنیں گی تاکہ ان کو واپس اپنی جانب کیا جا سکے۔

جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے کہا کہ ان کی حکومت معاشی اور سکیورٹی مسائل کے علاوہ پناہ گزینوں کے مسئلے کی بنیادی وجوہات پر توجہ دیں گی۔

خیال رہے کہ جرمن میں بڑی تعداد میں تارکین وطن کو پناہ دینے کی پالیسی پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کے بعد حالیہ انتخابات خاصی اہمیت کے حامل تھے۔

بشکریہ آج ٹی وی