Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نوجوان گلوکارہ نے خودکشی کرلی | زرائع نیوز

نوجوان گلوکارہ نے خودکشی کرلی

سیؤل: جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ و اداکارہ نے خودکشی کرلی۔ پولیس حکام کے مطابق گوہارا کی لاش کمرے سے مردہ پائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کے مرنے کے حوالے سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ قبل ازیں رواں سال مئی میں بھی گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شب بخیر لکھ کر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس کے بعد 28 سالہ کورین اسٹار نے خودکشی کی کوشش کی تھی مگر خوش قسمتی سے وہ بچ گئیں تھیں۔

پڑوسی ملک جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گوہارا کی خودکشی کی کوشش ناکام ہوگئی تھی جس کے بعد وہ کافی روز اسپتال میں زیر علاج بھی رہی تھیں۔ دوسری جانب گوہارا کے سابق قریبی دوست نے کورین اسٹار کی نجی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد گلوکارہ نے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔