نصیر سومرو کی حالتِ‌ زار، ظفر عباس کی کوشش رنگ لے آئی

کراچی: شہر قائد سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن اور جے ڈی سی کے رہنما ظفر عباس نے گزشتہ دنوں پاکستان کے دراز قامت شخص نصیر سومرو سے ملاقات کی اور اُن کی حالتِ زار کے حوالے سے ویڈیو بنائی۔

ظفر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے نصیر سومرو نے بتایا کہ وہ حکومتی بے بسی اور مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں، بیماریوں نے انہیں گھیرے رکھا ہے اُس کے باوجود حکومتی سطح پر اقدامات نہیں کیے جاتے۔

یاد رہے کہ نصیر سومرو کا شمار پاکستان کے دراز قامت لوگوں میں ہوتا ہے اور اُن کے پاس یہ اعزاز بھی ہے۔

https://www.facebook.com/JDC.organization/videos/212313683252728/

ظفر عباس کی ویڈیو کے بعد پاکستان بیت المال کے ایم ڈی (مینیجنگ ڈائریکٹر) عون عباس نے اس کا نوٹس لیا اور ٹیم کو نصیر سومرو کے گھر بھیجا۔  پاکستان بیت المال نے نصیر سومرو کی ہر ممکن مدد اور علاج کا اعلان کیا اور انہیں مالی امداد بھی پیش کی۔