Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ایس ایل کے سیزن 8 کاآغاز ملتان سے ہوگا , شیڈول مرتب ! | زرائع نیوز

پی ایس ایل کے سیزن 8 کاآغاز ملتان سے ہوگا , شیڈول مرتب !

کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے سیزن 8 کا شیڈول ترتیب دیدیاہے جس کے تحت پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز 9 فروری سے ہوگا۔

پی ایس ایل کا آغاز ملتان سے ہوگا جبکہ فائنل میچ 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا اس کے علاوہ پلے آف میچز بھی لاہور میں شیڈول کیئے گئے ہیں ۔

پی ایس ایل کا دوسرا میچ 14 فروری کو کراچی ، 15 فروری کو ملتان، 16 کو کراچی ، 17 کو ملتان، 18 کو کراچی اور پھر ملتان میںمیچز ہوں گے ۔20 اور 21 فروری کو کراچی، 22 فروری کو ملتان، جبکہ 23 اور 24 فروری کو پی ایس ایل کے گیارویں اور بارویں میچ کراچی میں ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق ہفتہ 25 فروری ریسٹ کا دن جس کے اگلے روز 26 فروری کراچی اور لاہور میں میچز ہوں گے ۔

27 فروری کو پی ایس ایل کا 16 وان میچ لاہور میں شیدول کیا گیاہے ، 28 فروری کوپھر ریسٹ دیا گیاہے ، یکم اور تین مارچ کو راولپنڈی ، دو اور چار مارچ کو لاہور میں میچ کھیلا جائے گا ۔

پانچ سے 11 مارچ تک بلاناغہ میچز راولپنڈی میں شیڈول کیے گئے ہیں، جن میں سات فروری کو راولپنڈی میں دو میچ ہوں گے ۔

اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 12 فروری کو لاہور اور راولپنڈی کے میچ ہوں گے ، 13 اور 14 مارچ کو ناغہ ہو گا جبکہ بدھ 15 مارچ لاہور میں پلے آف کیلئے مختص ہے ۔سپر لیگ 2023 کا فائنل میچ اتوار 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا ۔