راولپنڈی: سابق آرمی چیف اور اسلامی اتحاد کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت نے لاہور میں 868 کنال اور 10 مرلے کا گھر فراہم کردیا۔
دی نیوز میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق راحیل شریف کو لاہور کے علاقے بیدیان میں ملنے والے گھر کا رقبہ 90 ایکڑ ہے، اس حوالے سے صحافی نے مصدقہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کی تصدیق بھی کی۔
جنرل راحیل شریف کو ملنے والی اراضی کی ملکیت 1 ارب 35 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے، ذرائع کے مطابق جنرل راحیل شریف کو فور اسٹار جنرل ہونے کے باعث چالیس ایکڑ زمین بھی فراہم کی گئی جو بی آر بی کنال نزد موزا ہیار کے قریب ہے۔
دی نیوز کی خبر کے مطابق چوبیس دسمبر 204 کو ایک لیٹر جس کا نمبر 17408 جاری ہوا اُس میں کینٹ کے علاقے میں بھی سابق آرمی چیف کو اراضی دینے کی منظوری دی گئی تھی تھی، علاوہ ازیں ڈی ایچ اے نے بھی اراضی دی۔
https://zaraye.com/raheel-sharif-dance-video-goes-viral/
یاد رہے کہ آئین پاکستان اور پاک فوج کے نظم و ضبط کے مطابق آرمی چیف کو اُن کی ملٹری خدمات کے عوض اراضی دی جاتی ہے، جس کے اخراجات حکومتِ وقت اور ڈی ایچ اے کو برداشت کرنا ہوتے ہیں۔