عمران خان دھرنے کے پیچھے پورا ادارہ نہیں ایک دو افراد تھے، خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی رواں ماہ عوامی رابطہ مہم شروع کرے گی، تحریک انصاف کے دھرنے کے پیچھے پورا ادارہ نہیں تھا البتہ ایک دو لوگ ضرور ملوث تھے۔

ایک انٹرویو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بلاول بھٹو اپنے فیصلے کرنے میں میں آزاد ہیں ۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے بعد سب سے اہم عہدہ لیڈر آف اپوزیشن کا ہوتا ہے۔

جاوید ہاشمی کے بیان پر خورشید شاہ نے کہا کہ ہاشمی کسی کو خوش کرنے کے لیے عمران خان کے خلاف باتیں کررہے ہیں۔ ہاشمی ن لیگ کو خوش کرنے کے لئے اس طرح کی بات کررہے ہیں

ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے جنرل (ر) راحیل شریف کے خلاف بات نہیں کی، کچھ لوگ اداروں کی عزت کا نہیں سوچتے۔

دھرنے پر قائد حزب اختلاف نے کہا کہ دھرنے کے پیچھے ایک دو افراد تھے پورا ادارہ نہیں تھا، ادارے نے انگلی اٹھانے کی بات کی تردید کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں