اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں احسن جمیل گجر اور ان کی اہلیہ فرح گوگی کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فرح خان نے اپریل میں تحائف بیچے، مئی 2019 میں ایمنسٹی اسکیم سے 33 کروڑ روپے کا فائدہ اٹھایا۔ایف آئی اے نوٹس کے مطابق دونوں کو 17 فروری کو طلب کیا گیا ۔
فرح خان سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ خان کی دوست ہیں اور موجودہ حکمراں جماعتوں اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
