سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے اپنی طویل العمری اور فٹنس کا راز خود ہی افشاں کردیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی ایسی ویسی عادت نہیں ہے، اور میں سبزیاں زیادہ استعمال کرتا اس کے برعکس بھاری غذا سے پرہیز کرتا ہوں جبکہ روزانہ چہل قدمی بھی معمول کے مطابق کرتا ہوں۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 80 سال سے زائد عمر کے ہونے کے بعد بھی ان کا دل جوان ہے جبکہ وہ سیاسی سرگرمیوں اور اپنی زندگی میں بھی سرگرم ہیں۔ دیگر رہنماؤں کی صحت سے متعلق سوال کے جواب میں سابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ’ضروری نہیں جو لیڈرز بیمار ہیں انہیں کوئی ایسی ویسی عادت بھی ہو۔
خیال رہے قائم علی شاہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔
