اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر میاں عتیق نے انکشاف کر کے نیا تہلکہ مچا دیا۔
سما ٹی وی کے پروگرام میں میزبان پارس کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے حکومت کے اتحادی سینیٹر کا کہنا تھا کہ ملک کے سب بڑے عہدے پر بیٹھے جن کا تعلق کراچی ہے انہوں نے ادویات ساز کمپنیوں کےساتھ مل کر قیمتوں میں اضافہ کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھاری رقم کھا کر غریب عوام کو کئی ارب روپے کا ٹیکہ لگایا ہے، صرف ایک کمپنی کو ایک دن 1 ارب کا فائدہ ہوا، عمران خان 72 سے زیادہ گھنٹے کا وقت لے کر بھی ادویات کی قیمتیں کم نہیں کرسکتے۔
https://zaraye.com/govt-decide-to-take-action/
سینیٹر عتیق قائمہ کمیٹی برائے صحت کے رکن بھی ہیں، انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ کراچی کے علاوہ لاہور کی ادویہ ساز کمپنیوں کے مالکان نے بھی رقم جمع کر کے اُس طاقتور شخص کو رشوت کے طور پر دی جس کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
یاد رہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں نے 250 فیصد سے زائد قیمتوں میں اضافہ کردیا، عمران خان اور وفاقی وزیر صحت نے کارروائی کے احکامات تو دیے مگر اُس کے اثرات کہیں نظر نہیں آئے۔
عمران خان نے 72 گھنٹوں میں ادویات کم کرنے کا عندیہ دیا تھا مگر چار روز گزر جانے کے باوجود ایسا نہ ہوسکا اور قیمتیں تاحال برقرار ہیں۔
https://twitter.com/RabNBaloch/status/1116927758926479360
