Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان سپر لیگ کا آغاز 13فروری سے ہو گا | زرائع نیوز

پاکستان سپر لیگ کا آغاز 13فروری سے ہو گا

کراچی : پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا آغاز 13فروری سے ہو گا جبکہ فائنل 19مارچ کو کھیلا جائے گا ۔

اس حوالے سے شیڈول فائنل کر لیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان جمعہ کو متوقع ہے ۔

ٹورنامنٹ 4وینیوز پر کھیلا جائے گا، میزبان شہروں میں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملتان اور کراچی جبکہ لاہور اور راولپنڈی کے میچز ایک ساتھ ہوں گے۔

پی ایس ایل سے قبل ایک نمائشی میچ کوئٹہ میں بھی کھیلے جانے کا امکان ہے، جس میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوسکتے ہیں۔

افتتاحی تقریب کی میزبانی ابھی تک ملتان کے ہی پاس ہے، اس پروگرام میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی پی ایس ایل کی تیاریوں میں بھی تیزی آجائے گی۔ مقامی پلیئرز اور شائقین سب ہی اس ٹورنامنٹ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

لاہور قلندرز اس بار دفاعی چمپئن کے طور پر میدان سنبھالیں گے، ٹیم کی قیادت نوجوان پیسر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں میں ہوگی جوکہ فٹنس مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد پریکٹس کا آغاز کرچکے اور پی ایس ایل میں واپسی کے لئے پراعتماد ہیں۔