Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
محنت کر رہا ہوں , توجہ فٹنس پر مرکوز ہے , شاہین آفریدی | زرائع نیوز

محنت کر رہا ہوں , توجہ فٹنس پر مرکوز ہے , شاہین آفریدی

لاہور : پاکستان سپر لیگ کی چمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے اپنی پرفارمنس یا ٹائٹل کے دفاع کا کوئی ٹارگٹ سیٹ نہیں کیا، میری توجہ اس وقت اپنی فٹنس پر ہے اور اس کے لیے میں محنت کر رہا ہوں۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 8 میں شائقین کو لاہور قلندرز کی طرف سے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، ہماری ٹیم پاکستان سپر لیگ کے لیے تیار ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ہماری ٹیم میں آٹھ نو کھلاڑی وہی ہیں جو پہلے بھی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں، جہاں ہمیں ضرورت تھی وہاں ہم نے نئے کھلاڑیوں کو لیا ہے، اس لیے میں کہہ سکتا ہوں کہ پی ایس ایل 8 کے لیے ہماری ٹیم اچھی بنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکندر رضا اور لیام ڈاسن دنیا بھر میں لیگز کھیل رہے ہیں، سکندر رضا کی حالیہ کارکردگی شاندار ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی وہ اچھا کھیلے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میں ابھی اپنی تیاریوں سے انجوائے کر رہا ہوں، وقت آنے پر چیزیں دیکھتا ہوں۔