Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ایس ایل میں ہمارا مشکل وقت ختم ہو چکا ‘ عاقب جاوید | زرائع نیوز

پی ایس ایل میں ہمارا مشکل وقت ختم ہو چکا ‘ عاقب جاوید

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے مقامی کھلاڑیوں کا کیمپ 4 فروری سے شروع ہو گا، قلندرز کی انتظامیہ پی ایس ایل 8 کے لیے پرجوش ہے۔

ایک انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا کہ ہمارے لیے پاکستان سپر لیگ کے پہلے چار ایڈیشنز مشکل تھے، وہ مشکل وقت ختم ہو چکا ہے، ہماری کمی کپتان کی تھی جو شاہین شاہ آفریدی نے پوری کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹیم کمبی نیشن کے لیے لاہور قلندرز کے پاس جتنے آپشنز ہیں کسی اور کے پاس نہیں ہیں۔