Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پاکستان میں آپریشنز کی منظوری میں تاخیر کی خبروں پر ورلڈ بینک کی وضاحت | زرائع نیوز

پاکستان میں آپریشنز کی منظوری میں تاخیر کی خبروں پر ورلڈ بینک کی وضاحت

ورلڈ بینک نے پاکستان میں عالمی بینک کے ممکنہ
آپریشنز کی منظوری میں تاخیر کی خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔ اس سلسلے میں پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عالمی بینک کے ممکنہ آپریشنز کی منظوری میں تاخیر سے متعلق پریس رپورٹس بےبنیاد ہیں۔کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے واضح کیا کہ ہمارے تمام مجوزہ آپریشنز اور ان کی رقوم سے متعلق بورڈ کی منظوری کی تاریخیں واضح ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی بینک مجوزہ منصوبوں کی تیاری کی بنیاد پر پروجیکٹ کی تجاویز کے تبادلے کے وقت کا فیصلہ کرتا ہے۔