کراچی… یوم علی پر سخت سیکورٹی انتظامات، 5500 اہلکار تعینات- حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے مرکزی جلوس دوپہر کو نشتر پارک سے برآمد ہو کر نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے موقع پر نشتر پارک میں مجلس منعقد ہوگی ۔ مجلس کے بعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ،سی بریز پلازہ، رینبو سینٹر، ایمپریس مارکیٹ ، ریگل چوک، تبت سنیٹر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ اور لائٹ ہاوٴس سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔
جلوس کے شرکاء ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا پر نماز ظہرین ادا کریں گے ۔ اس موقع پرکراچی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ جلوس کے راستے پر موجود دکانوں کو سیل کر کے اطراف کی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے ۔ جلوس کی نگرانی کیلئے پانچ ہزار پانچ سو سے زائد اہلکار تعینات کئے جائیں گئے۔
رینجرز کی نفری بھی جلوس کو سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ کثیر المنزلہ عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے جائیں گے جلوس کے راستے پر موجود دکانوں کو سیل کر کے اطراف کی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ جلوس کی گزرگاہ کی سوئیپنگ کرےگا ۔ کتوں سے بھی مدد لی جائیگی۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔