Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی: یوم علی پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام | زرائع نیوز

کراچی: یوم علی پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ رینجرز نے یوم علی ؓ کے موقع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اورنگی ٹاﺅن کے علاقے سے کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے 4دہشگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو آج یوم علی ؓ کے مرکزی جلوس میں خودکش حملہ کرنا چاہتے تھے ۔ دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس ، بارود ی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشگردوں نے مرکزی جلوس پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے رکھی تھی اور اگر بروقت کارروائی نہ کی جاتی تو ملزمان اپنے مزموم عزائم میں کامیاب ہو سکتے تھے۔

گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے جن کے قبضے سے خود کش جیکٹس ، 15کلو بارود ، 18دستی بم اور کلاشکوف بھی برآمد کی گئی ہیں۔