پنجاب کے علاقے کمالیہ میں دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکٹر نے عین وقت پر سکیورٹی سے انکار کردیا۔
انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں ایک خاتون جو چادر اوڑھے زمین پر لیٹا جبکہ اس کے ارد گرد ایک خاتون اور مرد کو دیکھا جاسکتا ہے۔
دعوی کیا گیا ہے کہ کمالیہ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نے عین وقت پر خاتون کی سکیورٹی سے انکار کیا جس پر بھائی کے سامنے بہن نے بچے کو جنم دیا۔
اس حوالے سے کمالیہ اسپتال کے ترجمان نے خاتون کے اسپتال آنے کی تردید کی ہے تاہم ذرائع سے بات کرتے ہوئے ایک ملازم نے بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا حصہ اسپتال کے باہر کا ہی ہے تاہم مریضہ کے علاج یا ڈیلیوری سے انکار کی بات میں صداقت نہیں ہے۔
بدقسمت بھائی اپنی بہن کی ڈلیوری کروا رہا ہے…..????
کمالیہ شہر میں انسانیت سوز واقع سامنے آیا ہے
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ سے لیڈی ڈاکٹر نے بالکل موقع پر ڈلیوری کرنے سے انکار کر دیا , اور ہسپتال سے نکال دیا ماں نے بچے کو ہسپتال کے باہر چوک میں ہی جنم دے دے دیا, بے حسی کی… pic.twitter.com/19kVKZmGlY— Mobeena Khan (@KhanMobeena) July 14, 2023