نارتھ ناظم آباد ٹاؤن، جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، ویڈیو

نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے نومنتخب بلدیاتی امیدواروں کے ساتھ ادارے کے ملازمین نے ہاتھ کردیا۔

جماعت اسلامی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے امیدواروں نے شام کے وقت ایک ویڈیو بنا کر شیئر کی اور دعوی کیا کہ ناگن چورنگی پر قائم پل کی تما۔ لائٹیں جل گئیں ہیں۔

بعد ازاں رات ہونے کے بعد لائٹیں نہیں کھلیں جس پر شہری نے ویڈیو بناکر ڈالی اور جماعت اسلامی کے نومنتخب بلدیاتی امیدواروں سے کہا کہ براہ مہربانی ہمیں بتا دیں کہ لائٹیں کیوں نہیں جلیں۔

ناگن چورنگی کے پل پر لگی اسٹریٹ لائٹس میں کنکشن ہیں تاہم خرابی کی وجہ سے لائٹیں روشن نہیں ہورہیں۔

جماعت اسلامی کے نومنتخب بلدیاتی امیدواروں اور محلہ کمیٹی نے شام کے وقت کے ایم سی کی مشینری طلب کی اور کام کرواکے بتیاں روشن ہونے کا دعوی بھی کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: