Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عمران نے ایس ایچ او عامر شہزاد کی اچانک موت کی اتحقیقات کا مطالبہ کر دیا |

عمران نے ایس ایچ او عامر شہزاد کی اچانک موت کی اتحقیقات کا مطالبہ کر دیا

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ایس ایچ او عامر شہزاد کی اچانک موت کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عامر شہزاد نے مجھ پر وزیر آباد قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرائی تھی، وہ قتل کی سازش کے پیچھے سازشیوں کو بے نقاب کرنے کا اہم گواہ تھا۔
عمران خان نے کہا کہ جے آئی ٹی وزیر آباد قاتلانہ حملے کی سازش کی انکوائری کر رہی ہے، جے آئی ٹی کے ریکارڈ سے بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے تفتیش کار ڈاکٹر رضوان کی موت کے حالات پر نظر دہرانا ضروری ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس میں مقصود چپڑاسی کی موت سے متعلق پراسرار حالات پر بھی نظر دہرانے کی ضرورت ہے۔سابق وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس میں دیگر تمام گواہوں کی موت سے متعلق پراسرار حالات پر بھی نظر دہرانے کی ضرورت ہے