بلدیاتی نمائندوں کی عدم دلچسپی، نائن زیرو اور اطراف مسائل کا شکار

کراچی: شہر قائد میں معتبر سمجھی جانے والی جگہ نائن زیرو بلدیاتی مسائل سے شدید دوچار، جناح گراؤنڈ اور اطراف کے علاقہ مکینوں کو بدتین مسائل کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق شہری سیاست میں معتبر سمجھی جانے والی جگہ نائن زیرو بلدیاتی مسائل سے دوچار ہے، عزیز آباد جناح گراونڈ اور اطرافی علاقہ بدترین سیوریج مسائل میں مبتلا ہوئی۔

کل تک جو اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندے نائن زیرو کا دم بھرتے نظر آتے تھے آج انہوں نے واٹر بورڈ کے عملے کو بھی صفائی کرنے سے منع کردیا۔

Image result for Garbage in Karachi

انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مکا چوک پر بھی سیوریج کا پانی اور گندگی کا ڈھیر لگ گیا، نائن زیروکے گردونواح میں بسنے والے شہری شدید دشواریوں کا شکار  ہوگئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شکایتوں کے باوجود شنوائی نہیں ہورہی، سیوریج لائنیں مکمل تباہ ہوگئیں، کبھی سوچا نہیں تھاکہ ہمارے علاقے میں بھی بلدیاتی مسائل درپیش ہوں آسکتے ہیں۔

Image result for Swerage in Karachi

علاقہ مکین ماضی کو یاد کرنے لگے اور لندن فون کر کے مسائل حل کروانے کی درخواستیں کرنے لگے، نائن زیرو کے قریب بسنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ اپنے شہری ہونے کا حق مانگتے ہیں مگر حکومت اور ماضی میں یہاں سے اسمبلی کا ٹکٹ لینے والے اس ہی مقام اور جگہ پر توجہ نہیں دے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: