Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ٹوئنکل کا عامر خان کے حوالے سے بڑا انکشاف | زرائع نیوز

ٹوئنکل کا عامر خان کے حوالے سے بڑا انکشاف

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سے مصنفہ بننے والی ٹوئنکل کھنہ نے ایک مرتبہ انکشاف کیا تھا کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفکیشنسٹ عامر خان انہیں ایک فلم کے سیٹ پر اس وقت تھپڑ مارنے والے تھے جب انہوں نے عامر خان سے کہا کہ وہ اپنے مستقبل کے شوہر اکشے کمار کے بارے میں سوچ رہی تھیں۔

ٹوئنکل کھنہ کی کتاب مسز فنی بونز کی تقریب رونمائی کے موقع پر 2015 میں فلم ساز کرن جوہر نے عامر خان سے پوچھا کہ کیا کبھی انہوں نے یہ سوچا ہے کہ ٹوئنکل ایک اچھی اداکارہ ہیں کرن کے سوال پر ابھی عامر خان کچھ سوچ ہی رہے تھے کہ ٹوئنکل بول پڑیں، کہ ایک دفعہ عامر خان نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کیا کررہی ہیں اور ایسا برتائو کیوں کررہی ہیں، اور اپنے کام پر توجہ بھی نہیں دے رہی ہیں۔جس پر میں نے عامر سے کہا کہ میں اکشے کے بارے میں سوچ رہی ہوں۔