Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
محمد رضوان سال کے بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں میں شامل | زرائع نیوز

محمد رضوان سال کے بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں میں شامل

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز اور ویمنز کرکٹ میں سال کے بہترین ٹی20 کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان اور ندا ڈار اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ۔

مینز کرکٹ میں رضوان کے ساتھ ساتھ بھارت کے سوریا کمار یادیو، انگلینڈ کے سیم کرن اور زمبابوے کے سکندر رضا بھی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

محمد رضوان 2021 میں سال کے بہترین ٹی20 کرکٹر کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔2022 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں سوریا کمار یادیو سرفہرست ہیں جنہوں نے ایک ہزار 164 رنز بنائے جبکہ رضوان نے 996، ویرات کوہلی نے 781 اور سکندر رضا نے 735 رنز اسکور کیے۔

سیم کرن کو ورلڈ کپ میں ان کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ایوارڈ کے لیے نزمد کیا گیا ہے جہاں وہ فائنل میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کے بھی بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔