اسلام آباد:اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کر دی۔
الیکشن کمیشن نے تحریری جواب میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق آئینی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے تیار ہیں،بروقت بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا لیکن ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا۔
تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے قوانین میں تبدیلی سے بروقت الیکشن میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے،سیکشن 219 ون اور چار آپس میں متصادم ہیں،الیکشن کمیشن کیلئے 120 روز میں انتخابات کرانا ضروری ہے۔
