اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے فواد چوہدری نے ایم کیو ایم ڈھڑوں کو غنڈوں کا مجموعہ قرار دے دیا
ایم کیو ایم کے مختلف دھڑوں کے انضمام کی خبروں پر ردِعمل مہں انہوں نے کہا ہے کہ کراچی روشنیوں کا شہر تھا،پھر کسی کو خیال آیا کہ ہماری پارٹی ہونی چاہیے, سارے غنڈے جمع کر کے ایم کیوا یم بنا دی گئی،دہائیوں تک آگ خون کا کھیل کھیلا گیا۔
رہنما تحریک انصاف نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مشکل سے جان چھوٹی تھی اب پھرخیال آ رہا ہے کہ تحریک انصاف کو روکنا ہے تو بارود کا ڈھیر اکٹھا کر کے شہر میں چراغاں کی کوشش کی جائے
