لاہور : پاکستان تحریک انصاف ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کو تیار ہے۔آج سے بجلی اور گیس بحران پر ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا گیا۔
عمران خان مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کو تین ہفتے بعد جوائن کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر اعظم سواتی کی رہائی کیلئے بھی احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔
پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ اعظم سواتی کے خلاف 45 مقدمات درج کیے گئے، اعظم سواتی کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے والے جج کو تبدیل کردیا گیا، پیر کو اعظم سواتی کی رہائی کیلئے اسلام آباد میں احتجاج ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیر کو سینیٹ ممبران اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کریں گے، جس عمارت میں اعظم سواتی کو رکھا گیا ہے اس کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔
