بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ

کراچی : کے الیکٹرک کےجنوری کے ماہانہ فیول چارجز اورمالی سال 23-2022 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سماعت ہوئی۔سماعت چئیرمین نیپرا انجئنیر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی ، جس میں نیپرا ممبران ، انجئنیر رفیق احمد شیخ ، انجئنیر مقصود انور خان ، مطہر نیاز رانا اور آمنہ احمد بھی موجود تھے۔

کے الیکٹرک نے مالی سال 23-2022 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 36 پیسےفی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔

کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 2 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست جمع کروائی۔

نیپرا جانچ پڑتال کے مطابق جنوری کے ایف سی اے کی مد میں اضافہ 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ بنتا ہے۔ جس کا اطلاق صرف مارچ کے ماہ کے بلوں میں ہو گا۔

نیپرا کے مطابق اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: