Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جدید عروسی ملبوسات، ایک قدم کی دوری پر | زرائع نیوز

جدید عروسی ملبوسات، ایک قدم کی دوری پر

کراچی: عروسی ملبوسات کی قدروقیمت جدید دور میں بھی اہمیت کی حامل ہے، اسی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے افشاں اکرام نے کوشش جاری رکھیں اور ڈیزائنر ان کی نئی برانچ کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیزائنر ان کی مالک افشاں اکرم نے خواتین کے عروسی ملبوسات کو جدید طرز کے ساتھ زندہ رکھنے کا بیٹرہ اٹھایا اور اُس ناقابل یقین کام کو کردکھایا۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع دی فورم شاپنگ مال میں گزشتہ روز ڈیزائنر ان کی تیسری دکان کا افتتاح کردیا گیا، اس موقع پر کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر شمیم احمد فرپو نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وومین چیمبر آف کامرس کی چیئرپرسن دُر شہوار نثار نے بھی تقریب میں شرکت کی اور افشاں اکرام کے اس اقدام کو سراہا، اُن کا کہنا تھا کہ عروسی ملبوسات کا فروخت ہر دور میں اہم رہا ہے اور اس سلسلے کو جاری رکھنا چاہیے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے خریداروں کے لیے اشیاء پر 20 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا تھا۔