Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
زرادری کے قریبی مغوی اشفاق لغاری کے اہل خانہ کو خفیہ کال موصول | زرائع نیوز

زرادری کے قریبی مغوی اشفاق لغاری کے اہل خانہ کو خفیہ کال موصول

کراچی سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اشفاق لغاری کے اغواءمیں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، اہل خانہ کو افغان نمبر سے کال موصول ہوئی ہے جس میں رہائی کے بدلے پیسوں کا تقاضا کیا گیا ہے۔

نجی چینل کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے سے لاپتہ ہونے والے اشفا ق لغاری کے اغواءمیں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، اغواء کاروں نے مغوی کے اہل خانہ کو افغان نمبر سے کال کر کے کہا ہے کہ ”پیسے جمع کر کے رکھیں کسی بھی وقت دوبارہ کال کر یں گے “۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اغواءکاروں کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں رہائی کے بدلے کتنے پیسے درکار ہیں تاہم اشفاق لغاری کے اہل خانہ نے اس بارے میں پولیس کو آگاہ کر دیا ہے اور تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔یاد رہے اشفا ق لغاری سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست ہیں جنہیں سپر ہائی وے سے اغواءکیا گیا تھا