Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
10 مئی تک کیا ہونے والا ہے ؟ شیخ رشید نے سب بتا دیا | زرائع نیوز

10 مئی تک کیا ہونے والا ہے ؟ شیخ رشید نے سب بتا دیا

لاہور: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوچکی ہے ، مئی اہم ہے،10مئی تک پتہ لگ جائے گا ،آرہوگایاپارہوگا۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت منظم سازش کے تحت عدلیہ کونشانہ بنارہی ہے ،عدلیہ جیتے گی آئین اورقانون جیتے گااور الیکشن ہو کررہیں گے،بلاول مغرب کی پالیسی اور حنا ربانی مشرق کی بات کر رہی ہیں،(ن)لیگ مذاکرات پربھی انتشار کاشکار ہے، آئی ایم ایف کی ساری شرائط غریب عوام پر لگ چکی ہیں نتیجہ صفر ہے، حساس اداروں کواحساس ہے اب سیاست کانہیں ریاست کامسئلہ پیداہوگیاہے ،موجودہ حکومت کی ہرشعبے میں نااہلی عیاں ہوچکی۔

ان کاکہناہے کہ شاہد خاقان عباسی کامفت آٹا اسکیم میں20ارب روپے غبن کے الزام پروزیراعظم تحقیقات کاحکم دیں ،فیصلہ ہوناچاہیے بکتربندگاڑیاں کس کے حکم پرگھروں کے دروازے توڑتی ہیں، مذاکرات کاوقت بدلنابھی ایک مزیددن ضائع کرنے کے مترادف ہے ،جب نیت خراب ہوتوبدنیتی کے فیصلے کیے جاتے ہیں ۔