الطاف حسین گروپ سمیت بھارت نے کس کس کو فنڈز دیے؟ آئی ایس پی آر نے شواہد جاری کردیے

الطاف حسین گروپ کوبھی بھارتی خفیہ ایجنسی کی فنڈنگ کےشواہدہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارت کالعدم تنظیموں میں اربوں روپےتقسیم کررہا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر ‏بھارت دہشتگردوں کواسلحہ اوربارودبھی فراہم کررہاہے،میجرجنرل بابرافتخار
‏عدم استحکام پیداکرنےکیلئےعلماکرام ان لوگوں کاہدف ہیں ،میجرجنرل بابرافتخار
‏ڈاکٹراللہ نذرنے جعلی افغان پاسپورٹ پربھارت کا سفرکیا،ڈی جی آئی ایس پی آر
پی سی گوادرپردہشت گردحملےکاماسٹرمائنڈراافسرانوراگ سنگھ تھا،ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارت نےقندھارمیں دہشتگردوں کےکیمپ کیلئے 30ملین ڈالرزلگائے،ڈی جی آئی ایس پی آر
بلوچستان میں انتشار کیلئے بھارت نے23.5ملین ڈالر دیئے،ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارت کافی عرصے سے گلگت بلتستان میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے،میجر جنرل بابر افتخار
اےپی ایس پشاورحملےکےبعدملک فریدون افغانستان میں بھارتی قونصلیٹ گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر
ملک فریدون کے بھی بھارتی خفیہ ایجنسی سے روابط تھے،ڈی جی آئی ایس پی بھارت آزادکشمیر،گلگت بلتستان میں عدم استحکام کی سازش کررہاہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
اےپی ایس پشاورحملےکےبعدملک فریدون افغانستان میں بھارتی قونصلیٹ گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر
‏پاکستانی خفیہ اداروں کی کاوشوں سےدہشتگردی کی متعددسازشیں ناکام ہوئیں، میجر جنرل بابر افتخار
‏بھارتی افواج نے کل نہتے کشمیر ی شہریوں کو نشانہ بنایا،ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارت پاکستان مخالف قوتوں کو متحد کرکے اکسا رہا ہے،میجر جنرل بابر افتخار
دہشت گردوں کی تربیت کیلئے افغانستان میں 66اورایک کیمپ بھارت میں قائم ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کیلئے فنڈنگ کے ثبوت پیش کردیے ،،
میجر جنرل با بر افتخار نے پریس بریفنگ میں بتایا ،،
بھارت دہشت گردوں کو اسلحہ اور رقم فراہم کررہا ہے ،
کرنل راجیش پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ ہے ، ،،
کرنل راجیش نے انڈین سفارتخانے میں 4 دہشت گردوں سے ملاقات کی ، ،
سرحد کے ساتھ بھارتی سفارتخانہ پاکستان کے خلاف کارروائیوں کا ٹھکانہ ہے ،،
را نے انڈین سفارتخانے میں کالعدم تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کیں،،
پنجاب بینک انڈیا سے 28ہزار ڈالر ٹرانسفر کیے گئے ،
بلوچستان میں امن خراب کرنے کیلئے فنڈنگ کے ثبوت موجود ہیں،
بھارت نے 30 داعش دہشت گردوں کو پاکستان میں داخل کیا ،،
قندھار میں کیمپ کیلئے بھارت نے 30 ملین ڈالر دیئے ، ،
دہشت گردنیٹ ورک علما ،پولیس آفیسر ز کی ٹارگٹ کلنگ کا ہدف دیاگیا ہے ،،
الطاف حسین گروپ کو بھی را فنڈنگ کے شواہد موجود،
اجمل پہاڑی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے سامنے اعتراف کیا،،،
حملہ آوروں کے پاس افغان سمیں موجود تھیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارت نے سی پیک پروجیٹ کو نقصان پہنچانے کیلئے خصوصی ملیشیا بنائی ،
پی سی گوادر میں حملے کا ماسٹر مائنڈ را آفیسر انوراگ تھا ،
انڈیا کی آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں مداخلت کے ثبوت ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

خود کش حملہ کے لیے 10 ملین فراہم کیے جاتے ہیں،،،
بھارت نے 60 ملین ڈالر دہشت گردی کے لیے خصوصی سیل کو فراہم کیے،ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارت نے دہشت گردوں کو جدید اسلحہ فراہم کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر
عبدالقادر اور واحد سمیت 4 دہشتگردوں کو اسلحہ فراہم کیا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر
،ڈی جی آئی ایس پی آر
ٹی ٹی پی کمانڈر اسلحہ اور فنڈز لے کر ٹارگٹ پر پہنچ چکے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت دہشت گرد تنظیموں کو تیار کر رہا ہے ،میجر جنرل بابرافتخار
بھارت نے دہشت گرد تنظیموں کو پیسہ اور اسلحہ فراہم کیا ہے ،میجر جنرل بابرافتخار
تحریک طالبان اور بی ایل اے اور دیگر کو ملا رہا ہے ،میجر جنرل بابرافتخار
بھارتی کرنل دہشت گردوں سے چار میتنگ کر چکا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
30 بھارتی دہشتگردوں کو مختلف علاقوں میں بھیجا گیا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
شیج عبدالرحیم نامی داعش کمانڈر دہشت گردوں کو لیڈ کر رہا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
،ڈی جی آئی ایس پی آر
ہمارے پاس بھارتی فنڈنگ کے ٹھوس شواہد ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت سی پیک کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے

میجرجنرل بابرافتخارنے کہا کہ نومبردسمبر میں کراچی، لاہور اور پشاور میں دہشت گردی کے بڑے واقعات کا خطرہ ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی داعش پاکستان بنانے کی سازش کررہی ہے، اس نے حال ہی میں 30 داعش دہشتگردوں کو پاکستان اورارد گرد منتقل کیا ہے اور کالعدم تنظیموں میں اربوں روپے تقسیم کیے جارہے ہیں، الطاف حسین گروپ کو بھی بھارتی خفیہ ایجنسی’را ‘نے دو کمپنیوں کے ذریعے فنڈنگ کی اور اجمل پہاڑی نے بھارت میں ٹریننگ لینے کا اعتراف کیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابر افتخار نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دہشت گردوں کوتربیت اوراسلحہ فراہم کررہا ہے اورکالعدم تنظیموں کا کنسورشیم بنارہا ہے، پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے، افغانستان میں بھارتی سفارتخانے اورقونصل خانے پاکستان مخالف سرگرمیوں کا گڑھ بن چکے ہیں، بھارتی سفارتخانے میں تعینات بھارتی کرنل راجیش دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہے اور 4 بار دہشت گردوں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

نومبر، دسمبرمیں کراچی، لاہور، پشاورمیں بھارتی دہشت گردی کا خطرہ ہے، ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ را کی طرف سے ٹی ٹی پی کی معاونت کے ثبوت بھی موجود ہیں جس نے قبائلی علاقوں میں بدامنی کیلئے آئی ای ڈیزاوراسلحہ تقسیم کیا، دہشت گردوں کی تربیت کیلئے افغانستان میں 66 اوربھارت میں ایک کیمپ قائم ہے، بھارت نے قندھارمیں دہشت گردوں کے کیمپ کیلئے 30 ملین ڈالرزلگائے، پی سی گوادرپرحملے کیلئے بھارت نے 0.5 ملین ڈالر فنڈنگ کی، دہشت گرد اسلم اچھو بھارتی اسپتال میں زیرعلاج رہا، بھارتی خفیہ ایجنسی اپنے فرنٹ مین کودیگرممالک میں فنڈنگ کررہی ہے، بلوچستان میں سی پیک کو نقصان پہنچانے کیلیے بھارت نےخصوصی ملیشیابنائی ہے، بلوچ علیحدگی پسند ڈاکٹر اللہ نذر کے را کے ساتھ رابطوں کی آڈیو موجود ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس موقع پر ڈاکٹر اللہ نذر کی آڈیو ٹیپ بھی سنائی۔