Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا روک تھام کا دن آج منایا جارہاہے | زرائع نیوز

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا روک تھام کا دن آج منایا جارہاہے

کراچی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا کا عالمی دن آج کو منایا جارہاہے ،جس سے لوگوں کو ملیریا کی روک تھام کے لئے کوششوں کو فروغ دینے یا ان کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) جیسی تنظیمیں جو کہ صحت کے لیے اقوام متحدہ کی ہدایات اور تعاون کرنے والی اتھارٹی ہے، ملیریا کے عالمی دن کو فروغ دینے اور اس کی حمایت میں فعال کردار ادا کرتی ہیں۔

اس وقت دنیا کی تقریبا ًنصف آبادی ملیریا کے خطرے سے دوچار ہے، خاص طور پر کم آمدنی والے ممالک میں یہ ہر سال 50کروڑسے زیادہ افرادکو متاثر کرتی اور10 لاکھ سے زیادہ اموات کا باعث بنتی ہے تاہم ملیریا قابل علاج مرض ہے۔