Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وزن کم کرنے میں صبح کے وقت ورزش کرنا زیادہ مفید ہے، تحقیق | زرائع نیوز

وزن کم کرنے میں صبح کے وقت ورزش کرنا زیادہ مفید ہے، تحقیق

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وزن کم کرنے میں صبح کے وقت ورزش کرنا زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔

اوبیسٹی ٹرسٹڈ سورس نامی سائنسی جریدے میں شائع ہونے تحقیقی مطالعے کے مطابق موٹاپے سے نجات اور وزن میں کمی کے لیے جو لوگ صبح کے وقت ورزش کرتے ہیں انہیں دیگر افراد کے لیے مقابلے میں زیادہ مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

تحقیقی مطالعے کے مطابق موٹاپے کا شکار جو افراد صبح 7 سے 9 بجے کے درمیان ورزش کرتے ہیں ان کے وزن میں کمی کا ہدف زیادہ جلدی حاصل ہوجاتا ہے۔

محققین نے اپنے تحقیقی مطالعے کے دوران یہ مشاہدہ کیا کہ جو لوگ صبح کے وقت ورزش کررہے تھے ان کی کمر اور باڈی ماس انڈیکس ( بی ایم آئی ) سہ پہر اور شام کے وقت میں ورش کرنے والے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ کم ہوا۔

اپنے مشاہداتی تحقیقی مطالعے سے ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ صبح کے وقت کی گئی ورزش دن کے دیگر اوقات میں کی گئی ورزش کی نسبت زیادہ بہتر نتائج کی حامل ہوتی ہے۔

وزن کم کرنے کے خواہش مند بہت سے افراد ورزش کی باقاعدگی، طوالت اور زیادہ جوش و خروش کے ساتھ ورزش پر توجہ دیتے ہیں ، تاہم نئی تحقیق کے مطابق اب انہیں ورزش کے لیے وقت کے انتخاب پر بھی توجہ دینی ہوگی۔