کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع اشفاق میموریل اسپتال کے عملے اور ڈاکٹر کی غلفت سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔
گلشن اقبال کے ارم اسکوائر کے رہائشی 28 سالہ محمد سلطان کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد اہل خانہ اسپتال لے کر پہنچے، یاد رہے کہ مرحوم اشفاق میموریل میں ڈاکٹر عامر مصطفیٰ کے زیر علاج تھا۔
سلطان کی 8 ماہ قبل شادی ہوئی اور وہ اپنے گھر کا واحد خود کفیل تھا۔
اہل خانہ نے اشفاق میموریل اسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹرز پر الزام عائد کیا ہے کہ اُن کی غفلت کے باعث سلطان کی موت واقع ہوئی کیونکہ انہوں نے سہولیات فراہم کرنے کے بجائے پیسے بنانے پر توجہ دی اور اپنے تجربات کرتے رہے۔
https://zaraye.com/minory-girl-penalize-karachi-dar-ul-sehat-hospital/
اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ہے کہ وہ اسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے کیونکہ غفلت کے باعث موت کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی متعدد مریض متاثر ہوچکے ہیں۔
