اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کے لیے یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے، یوتھ پروگرام کیلئے ہم نے وسائل مہیا کیے ہیں، 5 لاکھ تک بلا سود نوجوانوں کو قرضے فراہم کئے جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پنجاب کے اپنے وسائل سے جونوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جا رہے تھے، ماضی میں ہم نے نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم شروع کی تھی، نوجوانوں کو لیپ ٹاپس دیئے گئے تو کہا گیا کہ یہ سیاسی رشوت ہے، ہمارے نوجوانوں نے 99 فیصد قرضے واپس کیے، وسائل مہیا کیے گئے توہماری نوجوان نسل پاکستان کا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی، ہمارے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔
