Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
منی چینجرز کا مارکیٹ کے حساب سے ڈالر کا ریٹ طے کرنے کا اعلان | زرائع نیوز

منی چینجرز کا مارکیٹ کے حساب سے ڈالر کا ریٹ طے کرنے کا اعلان

کراچی : پاکستان میں منی چینجرز نے مارکیٹ کے حساب سے ڈالر کا ریٹ طے کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا ملک بوستان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل گورنر اسٹیٹ بینک اور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات کریں گے۔

ورنر اسٹیٹ بینک اسلام آباد میں ہیں لیکن انہیں اعتماد میں لیا ہے، جس کے بعد اب کل سے ہم ڈالر کی خرید پر پابندی اٹھادیں گے کیوں کہ لوگ سمجھ رہے تھے ہم جان بوجھ کر بلیک کررہے ہیں، جس سے حکومت، اسٹیٹ بینک اور ایکس چینج کمپنیوں کی بدنامی تھی، آہستہ آہستہ ڈالر کی قیمت کم ہوجائے گی۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سربراہ ملک بوستان نے کہا ہے کہ لوگوں کے پاس بے حساب ڈالر پڑے ہیں حکومت کے پاس نہیں، لوگوں کے گھروں میں 10 ارب سے زائد ڈالر پڑے ہیں، ہم درآمد نہیں کریں گے تو ڈالر آسمان سے تو نہیں آئےگا، لوگوں نے ڈالر غیرقانونی طریقے سے بیچنا شروع کردیا ہے، کیپ سے فائدہ یہ ہوگا جس کو جتنے ڈالر کی ضرورت ہوگی مل جائیں گے۔

مارکیٹ کے حساب سے ڈالر کے ریٹ طے کریں گے، جو مارکیٹ کا ریٹ ہوگا اسی پرخریدو فروخت کریں گے۔