Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عید الفطر کی اہم سنتیں | زرائع نیوز

عید الفطر کی اہم سنتیں

رمضان المبارک کے بعد رب تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لیے عید الفطر کا تحفہ دیا گیا ہے جس اللہ کے رسول ﷺ نے یوم الجوائز یعنی انعامات کا دن قرار دیا ہے۔

عید الفطر پر نبی علیہ الصلوۃ والسلام کچھ خاص اعمال کرتے تھے اور ان سنتوں کو آپ نے صحابیوں کو بھی اپنانے کی تلقین کی۔


عید الفطر کی سنتیں

1. عید کا چاند دیکھ کر تکبیرات کہنا شروع کرنا۔ [قرطبی: 479/3]

2. تکبیرات: الله اکبر الله اکبر لا اله الا الله والله اکبر الله اکبر ولله الحمد۔ [ابن ابی شیبہ: 5652]

3. نماز عیدالفطر سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنا۔ [مسلم: 984]

4. غسل کرنا۔ [بیہقی: 278/3]

5. اچھا لباس پہننا۔ [بیہقی: 281/3]

6. خوشبو لگانا اور مسواک کرنا۔ [ابن ماجہ: 1098]

7. نماز عیدالفطر سے پہلے طاق کھجوریں کھانا۔ [بخاری: 953]

8. نماز عیدالفطر کے لئے عید گاہ جانا۔ [بخاری: 956]

9. عید گاہ پیدل جانا۔ [ترمذی: 530]

10. اپنے دوست و احباب کے ساتھ عید گاہ جانا۔ [ابن خزیمہ: 1431]

11. گھر سے عید گاہ جانے تک تکبیرات کہنا۔ [بیہقی: 669/3]

12. تکبیرات: الله اکبر الله اکبر لا اله الا الله والله اکبر الله اکبر ولله الحمد۔ [ابن ابی شیبہ: 5652]

13. نماز عیدالفطر کے لئے ایک راستے سے جانا اور دوسرے راستے سے واپس آنا۔ [بخاری: 986]

14. عیدالفطر کی مبارکباد ان الفاظ میں دینا: تَقَبَّلَ اللهُ مِنَّا وَمِنْكَ – ا اور تمہاری طرف سے قبول فرمائے۔ [فتح الباری: 517/2]

[اس پوسٹ میں رسول الله ﷺ اور ان کے صحابہ رضی الله عنہم کی سنتیں بیان کی گئی ہے۔]

عیدالفطر آنے سے پہلے تمام لوگوں تک شیئر کریں- جزاکم الله خیرا