Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
رابطہ کمیٹی کا شہریوں کو گیس کے اضافی بل موصول ہونے پراظہارتشویش | زرائع نیوز

رابطہ کمیٹی کا شہریوں کو گیس کے اضافی بل موصول ہونے پراظہارتشویش

کراچی : متحد ہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے شہریوں کو گیس کے اضافی بل موصول ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے ایک مشترکہ بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اس پر اضافی بل موصول ہونا عوام کیلئے شدید پریشانی کا باعث بنے گا، حکومت کا یہ فیصلہ نہ صرف تمام اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا با عث بنے گا بلکہ ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان لائے گا جس سے غر بت میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے خاموشی سے سوئی گیس کے میٹر کا رینٹ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا ہے جس پر کسی نے کوئی آواز نہیں اٹھائی اب جس غریب شخص کا بل ہی 300 یا 400 آتا تھا اسکو گیس کی قیمت سے زیادہ میٹر رینٹ ادا کرنا ہوگااس ہوش ربا اضافی بل سے عوام شدید پریشانی اور ذہنی کرب میں مبتلا ہیں۔

رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو اضافی بل موصول ہونے پر نظر ثانی کی جائے اور اگلے مہینے کے بلوں میں ریلیف فراہم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔