Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
Nasir Khan Jan as video of host insulting him goes viral

’’ سماء چھوڑنا میرے کیریئر کا بہترین فیصلہ تھا ‘‘

ہر وقت نمبر ون رہنے کی جستجو میں عجیب و غریب حرکت کرنے والا میڈیا چینل ایک بار پھر تنازع کا شکار ہوگیا۔ 

معاملہ کچھ یوں ہوا کہ سما چینل کے مارننگ شو میں ویڈیو بلاگر ناصر خان جان کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا، اُن سے میزبان عادل اور ساتھی اینکر نے ایسے سوالات کیے جو تضحیک کے زمرے میں آتے ہیں۔ مارننگ شو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں میزبان ناصر خان جان کی تن سازی سے متعلق سوال کرتے ہیں اور اُن کی شرٹ اتار کر ویڈیو بنانے کی وجوہات بھی پوچھتے ہیں۔ ناصر خان جان نے کہا کہ : ’’جب باڈی بنائی ہے تو دکھاؤں گا بھی‘‘۔

مہمان کا جواب سُن کر میزبان کا رویہ کچھ عجیب لگا۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین نے سماء کی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور عادل سے مطالبہ کیا کہ وہ مذاق اڑاتے یا تضحیک کرنے پر فوری معافی مانگیں۔ سماء کے ڈیجیٹل ڈیپارٹمنٹ کے سابق انچارج عمر قریشی نے بھی ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے چینل کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسی دوران عائشہ یوسف نامی صحافی خاتون میدان میں آئیں اور انہوں نے کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ : ’تین ماہ قبل سماء چینل چھوڑنا میرے کیریئر کا بہترین فیصلہ ثابت ہوا، یہ واقعہ کوئی معمولی نہیں ہے‘‘۔

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کے نمائندے انڈیپنڈینٹ اردو کے نمائندے نے بھی ناصر خان جان سے رابطہ کیا اور اُن کا ویڈیو پیغام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’’میں اپنے فیز کا ساتھ دینے پر شکر گزار ہوں، چینلز کو مہمان مدعو کرنے کے بعد اُن سے بہتر سوالات کریں، ہم انٹرٹیمنٹ کرتے ہیں اور اس سلسلے کو جاری رکھیں گے‘‘۔