مردم شماری پر ہمارے تحفظات درست ثابت ہو گئے , خالد مقبول

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں خالد مقبول صدیقی نے اراکین رابطہ کمیٹی کو ایم کیو ایم پاکستان کے ایک وفد کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف دیگر رہنماؤں اور سینسز کمشنر سے کی جانے والی ملاقاتوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے بھرپور طریقے سے عوام کا مقدمہ لڑااور تمام حقائق کو وزیراعظم کے سامنے پیش کیااور جو ہمارے ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے خدشات اور تحفظات تھے وہ اب تک کی مردم شماری کے نتائج کے مطابق درست ثابت ہوئے جس پر وزیراعظم سمیت تمام اعلی حکام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہری سندھ بلخصوص کراچی کی آبادی کی درستگی کے لیئے وفاقی حکومت سمیت تمام متعلقہ ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور ایک ایک فرد کو گنیں گے۔

ملاقات کے اختتام پرایم کیو ایم پاکستان کے وفد کو وزیراعظم کی جانب سے یقین دلایا گیا کہ جب تک ایک ایک فرد کو درست نہیں گن لیا جاتا اس وقت تک یہ مردم شماری جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: