مبینہ آڈیو لیک پر مریم نواز کا ردعمل آگیا

لاہور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک پر چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد یہ حال ہیں تو اس وقت کیا حال ہوگا جب یہ فرعون کرسیوں پر تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ اس وقت یہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیسے کر رہے ہوں گے؟نواز شریف چپ ہے، مگر اس کے خلاف سازش کرنے والے روز رسوا ہو رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور ریاست انصاف کی منتظر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: