Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید | زرائع نیوز

پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید

اسلام آباد،راولپنڈی :ایرانی سرزمین سے دہشت گردوں نے پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں4جوان شہیدہوگئے جس پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے شدید مذمت کی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں جلگئی سیکٹر میں دہشتگردوں کے ایک گروپ نے پاک ایران سرحد کے ساتھ معمول کے گشت پرمامور پاکستانی سکیورٹی فورسز کے جوانوں کونشانہ بنایا۔

فائرنگ کے نتیجے میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کے لیے ایرانی حکام رابطہ کیا جا رہا ہے۔

ایران سے مطالبہ ہے کہ اپنے علاقے میں موجود ہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرے۔وزیراعظم شہبازشریف نے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم وطن پر قربان ہونے والے مجاہدوں کو سلام پیش کرتی ہے،دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا قومی ایجنڈا ہے۔

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم نے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے بیٹے ارض پاک کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لئے قیمتی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں، اللہ تعالیٰ کی مدد سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے سکیورٹی فورسزپرحملے کی شدید مذمت کردی،وزیرداخلہ نےحملے میں شہید4سکیورٹی اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کیااورکہاقوم سرزمین کی حفاظت کیلئے جانیں نچھاورکرنے والوں کوسلام پیش کرتی ہے،پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں متحد ہے،دہشتگردی جیسے ناسورکاخاتمہ کرکے دم لیں گے۔