کراچی: ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کےسربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سندھی اور مہاجر بھائیوں کو لڑوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کراچی میں انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ملک کی سیاسی صورت حال میں بڑی ہلچل ہے، بڑے بڑے سیاستدانوں کے اعصاب جواب دے رہے ہیں، آصف زرداری بہت سینئر سیاستدان ہیں، دو روز قبل جو آصف زرداری نے مہاجروں کے خلاف بیان دیا اس کی مذمت کرتے ہیں، ان کی تقریر مہاجروں سے متعلق اشتعال انگیز تقریر کے زمرے میں آتی ہے، آصف زرداری کو مہاجروں کے وجود سے متعلق گفتگو سے اجتناب کرنا چاہیے تھا۔ آصف زرداری نے مہاجروں کی قربانیوں کو فراموش کیا، انہوں نے نے ہمارے سندھی بزرگوں کی روایت کو بھی نظر انداز کیا، جب مہاجر سندھ میں داخل ہوئے تو سندھیوں نے دل کھول کر ان کا استقبال کیا۔…
