Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مسلح ڈاکوؤں نے سعود آباد گورنمٹ ڈگری کالج میں گھس کر پروفیسرکو لوٹ لیا | زرائع نیوز

مسلح ڈاکوؤں نے سعود آباد گورنمٹ ڈگری کالج میں گھس کر پروفیسرکو لوٹ لیا

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے لوٹ مار کی وارداتوں پر نوٹس لینے کے باوجود شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ۔

سعود آباد صابر کالونی میں قائم گورنمنٹ ڈگری کالج میں گھس کر موٹر سائیکل سوار ڈاکو پروفیسر کو اسلحے کے زور پر لوٹ کر فرار ہوگئے اس حوالے سے کالج کے پرنسپل پروفیسر عرفان نے بتایا کہ بدھ کی دوپہر پونے تین بجے کے قریب کالج میں ایوننگ کلاسز کے لیے پروفیسر شیخ طارق جمیل اپنی موٹر سائیکل پر کالج کے مین گیٹ سے اندر داخل ہو کر کچھ ہی فاصلہ طے کیا تھا کہ ان کے تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل پر 2 اسٹریٹ کرمنلز نے انھیں اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر موبائل فون اور پرس چھین لیا جس میں کچھ نقدی ، شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس اور کریڈ کارڈز تھے لیکر فرار ہوگئے ۔

انھوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی دیدا دلیری سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انھیں پولیس کا کوئی ڈر و خوف نہیں تھا جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا ڈاکو ہلمٹ پہنے ہوئے تھا ، کالج کے پرنسپل سے آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ کالج سمیت علاقے میں پولیس کے مؤثر گشت کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔