کراچی : الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی کے رہنما پر 40 ہزار روپے عائد کردیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نوید عزیز کے جاری کردہ احکام میں لکھا گیا ہے کہ آپ کو ناظم آباد میں جلسہ نہ کرنے سے متعلق پیشگی نوٹس دیا گیا تھا مگر اس کے باوجود بڑا جلسہ کیا گیا اور الیکشن کمیشن آپ کے جواب سے بھی مطمیئن نہیں ہے لہذا 40 ہزار روپے جرمانے کا آرڈو جاری کیا جاتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے صدر مسرور احسن کو جلسے سے پہلے اور پھر بعد میں بھی نوٹس جاری کرکے طلب کیا تھا۔
