Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فرانس:‌ مسلمانوں کو مکمل آزادی دینے کا اعلان | زرائع نیوز

فرانس:‌ مسلمانوں کو مکمل آزادی دینے کا اعلان

پیرس: فرانسیسی صدر نے مسلمانوں کو مکمل مذہبی آزادی دینے کا اعلان کردیا جس پر سیاسی حلقوں میں ملے جلے تبصرے کیے جا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نےگزشتہ روز پارلیمنٹ سے خطاب میں اسلام کے حوالے سے انھوں نےایک بیان دیا جس میں یقین دلایا کہ وہ ملک میں مسلمانوں کی مذہبی آزادی کے لیےقانون سازی کریں گے۔

فرانسیسی صدر نے مغربی پیرس میں ‘فرسائی’ کے مقام پر پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وہ خزاں کے پارلیمانی سیزن میں فرانس میں مسلمانوں کے امور کو مزید سہل بنانے کے لیے نئے قواعد وضع کریں گےاسلام اور جمہوریہ فرانس کے درمیان پیچیدگی کا کوئی سبب ہرگز نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام اور جمہوریہ فرانس کے درمیان تعلقات میں کسی قسم کی پیچیدگی نہیں ہونی چاہیے۔ اسلام کے بارے میں سخت گیر سوچ ہمیں تشکیک اور ریاستی قوانین کو مذہبی آزادی مخالف قانون سازی کی طرف نہیں لے جا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں لوگوں کو سماجی اور مذہبی آزادی ہے اور ملک کو کسی خاص مذہبی طبقے کی علامت بنانا انسانی اور مذہبی آزادی کے منافی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم مسلمانوں کو اپنے ملک میں اپنے مذہب کے مطابق زندگیاں بسرکرنے کے لیے مزید سہولیات مہیا کریں گے اور انہیں ہرممکن آزادی فراہم کریں گے تاکہ وہ اپنے مذہبی امور کو کسی رکاوٹ کےبغیر ادا کرسکیں۔

صدر عمانویل میکروں کے اس بیان پر ایوان تالیوں سے گونج گیا ۔

خیال رہے کہ فرانس میں اگرچہ آبادی کی اکثریت عیسائیت پر مشتمل ہے مگر ملک میں مسلمانوں کی تعداد ساٹھ لاکھ سے زائد اور مساجد کی تعداد 2500 بتائی جاتی ہے۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔