کراچی: گلستان جوہر میں مفتی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مفتی عبدالقیوم کے قتل کی سپاری پولیس کے انٹیلی جنس افسر محمد عتیق نے دی۔ ملزم پولیس افسر عتیق کی تصویر اور شناختی دستاویزات جیو نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔
حکام کا بتانا ہے کہ ملزم عتیق قتل کی واردات براہ راست سی سی ٹی وی کیمرے پر دیکھتا رہا، مفتی عبدالقیوم کو قتل بھی ملزم عتیق کے گھر کے سامنے ہی کیا گیا اور قتل کی واردات سے قبل پولیس اہلکار عتیق ملزمان سے رابطے میں تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عتیق نے کرائے کے قاتلوں کو 2 مزید افراد کے قتل کی سپاری دی تھی۔
یاد رہے کہ مفتی عبداالقیوم کو 21 مارچ کو گلستان جوہر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا،ملزم اور مفتی عبدالقیوم کے درمیان زمین کا تنازع تھا۔
مفتی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار
