Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
غریبوں اور ناداروں کی کیسے مدد کی جائے؟ مایا علی نے بتا دیا! | زرائع نیوز

غریبوں اور ناداروں کی کیسے مدد کی جائے؟ مایا علی نے بتا دیا!

کراچی:  اداکارہ مایا علی نے اپیل کی ہے کہ مشکل وقت میں ضرورت مندوں کی مدد کریں۔ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مفت آٹا نہ ملنے پر رونے والے شہری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ عطیات دیں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپیل کرتی ہوں کہ آپ سب اپنی استطاعت کے مطابق ضرورت مندوں کی مدد کریں اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا انشاءاللہ۔
یاد رہے کہ موجودہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے غریب عوام کے لیے مفت آٹا سکیم شروع کی ہے جہاں بد نظمی کی وجہ سے کئی جانوں سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔