Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کامیاب سفارتکاری کو بھیک سے تشبیہ دینا پوری قوم کی توہین ہے، شرجیل | زرائع نیوز

کامیاب سفارتکاری کو بھیک سے تشبیہ دینا پوری قوم کی توہین ہے، شرجیل

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام نے عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماں کے ڈونرز کانفرنس سے متعلق بیانات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے وطن کے سیلاب متاثرین کیلئے ماحولیاتی انصاف کا مقدمہ اقوامِ عالم کے سامنے بہت کامیابی سے پیش کیا ہے، کامیاب سفارتکاری کو بھیک مانگنے سے تشبیہہ دینا ملک و قوم کی توہین کے مترادف ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی باوقار سفارتکاری کی دنیا معترف ہے۔ تدبر، فراست اور اپنا کیس بہادری سے پیش کرنے کی وراثت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خون میں ہے۔عمران خان جیسے لوگ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وقار اور معیار کی پرکھ سے عاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی قیادت اور بالخصوص چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی کاوشوں اور محنت سے پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی ہے، جنیوا کانفرنس حکومت پاکستان اور دنیا کی سب بڑی آرگنائزیشن اقوام متحدہ کی مشترکہ میزبانی میں منقعد کی گئی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کانفرنس میں موجود رہے ، کانفرنس میں آئی ایم ایف ، اسلامی ترقیاتی بینک، یورپی یونین ، عالمی بینک ، یو ایس ایڈ ، ایشین ڈوولپمنٹ بنک، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سمیت عالمی اداروں کے سربراہان اور اعلی سطحی نمائندگان نے شرکت کی، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کا ہمیں شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ انہوں پاکستان کی کال پر انتہائی مثبت انداز میں جواب دیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ خان صاحب کب تک آپ اور آپ کی جماعت پاکستان کے ایجنڈے اور مفادات کے خلاف سازشیں کرتے رہیں گے ، خان صاحب کب تک آپ سیلاب متاثرین کے ساتھ دشمنی کرتے رہیں گے ؟ سخت سردی کے موسم میں لاکھوں خاندان امداد کے منتظر ہیں ، صوبائی وزیر نے عمران خان اور پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ سیلاب متاثرہ معصوم خاندانوں نے آخر آپ کا بگاڑا کیا ہے ؟ خان صاحب آپ کیوں پاکستان میں عالمی امداد کو بار بار روکنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پوری زندگی چندے اور خیرات کے ٹکڑوں پر گزاری ہے۔