راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کا دورہ کیا اور پشاور کور کے آڈیٹوریم میں طلبہ سے گفت وشنید کی۔مقامی طلبہ کی جانب سے آرمی چیف کو قبائلی پگڑی بھی پہنائی گئی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ’’پی ٹی ایم بذات خود مسئلہ نہیں، پشتون تحفظ موؤمنٹ کے چند لوگ غیروں کے ہاتھوں استعمال ہوتے ہوئے لوگوں کے جزبات سے کھیل رہے ہیں‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی ایم کے چند عناصر اُن لوگوں سے کھیل رہے ہیں جو دراصل دہشت گردی سے براہ راست متاثر ہوئے، ہم دشمن قوتوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے‘۔
‘‘قوم اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں، اب وقت ہے کہ اس کے ثمرات سماجی و اقتصادی ترقی کے ذریعے منتقل کیے جائیں‘‘۔
پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے متاثرین کو توجہ کی بہت زیادہ ضرورت ہے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز قبائلیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ہمارے لیے سماجی معاشی ترقی کے ذریعے پائیدار امن اولین ترجیح ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ قبائلیوں کے مسائل قدرتی ہیں کیونکہ وہ براہ راست متاثر ہوئے ہمیں اُن کا ادراک کرنا ہے۔
