Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آواز کی ملکہ نازیہ حسن کا 58 واں یوم پیدائش آج منایا گیا | زرائع نیوز

آواز کی ملکہ نازیہ حسن کا 58 واں یوم پیدائش آج منایا گیا

کراچی : پاکستان میں پاپ میوزک کی بانی اورسریلی آواز کی مالکہ نازیہ حسن کا 58واں یوم پیدائش منایا گیا ۔
صدارتی ایوارڈ یافتہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔ 1980 میں نازیہ حسن صرف 15برس کی عمر میں اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب انہوں نے بھارت کے معروف فلم ساز فیروز خان کی فلم ”قربانی“ میں ”آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آجائے تو بات بن جائے“ گایا۔
نازیہ حسن 13 اگست2000ء کو لندن میں صرف 35برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں ،وہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں۔